کمپنی کا تعارف

انٹرلوپ لمیٹڈ

: کمپنی کاروبار
انٹر لوپ ہوزری کی صنعت سے منسلک دُ نیا کے بڑے اداروں میں سے ایک ہے ۔ جس کا سالانہ کاروباری حجُم 250ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ انٹرلوپ معیاری دھاگہ (سوت) بنا نے کے لئے بھی مشہور ہے۔ انٹرلوپ میں دھاگہ بنانے ، دھاگے کی رنگائی ، بُنائی اور تکمیلی مراحل(فنشنگ) کی تما م سہولیا ت موجود میں ۔
انٹرلوپ میں4000 سے زیادہ بُنائی کی مشینیں اور 46,704 سپنڈ لز لگے ہوئے ہیں اور13,000 سے زائد ملازمین کا م کرتے ہیں ۔ انٹرلوپ معیار اور قیمت کے لحاظ سے جرابوں کی ایک وسیع حد (رینج) جو تما م کسٹمرز بشمول برانڈز، ریٹیلرز اور مخصوص سٹورزکی ضرورت کے مطابق ہو،فراہم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ انٹرلوپ ہوزری ، ڈینم اور بُنائی کی صنعت کیلئے معیاری دھاگہ بھی فراہم کر تی ہے۔ 
ہم کاروبار کے تما م زاوئیوں بشمول اعلیٰ معیار ، کسٹمر پر توجہ اورمثبت مقابلے پر یقین رکھتے ہیں اوراپنے کسٹمرزکو دنیا کے مختلف مقامات اور خطوں سے کامیابی کے ساتھ خدمات پیش کر رہے ہیں ۔ ہماری صنعت کاری کی سہولیات پاکستان میں (فیصل آباد اور لاہور)اور بنگلہ دیش میں موجود میں ۔ کسٹمرز پر عالمی سطح پر توجہ دینے کیلئے ہماری مصنوعات کو ڈیزائن کرنے، تیار کرنے، بیچنے اور تقسیم کرنے کا نیٹ ورک پاکستان ، بنگلہ دیش ، شمالی امریکہ اور یورپ میں موجود ہے۔ 
ہماری کاروباری جزبے سے سرشار پیشہ ورانہ ٹیم اور بہترین صنعتی عوامل کو لاگو کرناہمیں مسابقتی برتری دلاتے ہیں ۔ ہمارے کا روباری رجحانات اور نمُو ہمارے کسٹمرز کے ہم پر اعتماد کے مظہر ہیں ۔ انٹرلوپ کی بھرپور پیداواری صلاحیت اور گنجائش نہ صرف کمپنی کو مسابقتی برتری دلاتی ہے بلکے انٹرلوپ اور اس کے کسٹمرز کو مستقبل کے چیلنجز کا اعتماد اور کا میابی سے سامنا کرنے کے قابل بھی بناتی ہے۔


:گنجائش کی جھلک
جرابوں کی سالانہ پیداوار: 560ملین جوڑے 
د ھاگے کی سالانہ پیداوار:26,000ٹنَََ
سالانہ ڈائینگ کی سہولت:3.5 ملین کلو گرام

خود انحصاری پر مبنی مصنوعات کی ڈیزائیننگ اور نشونُما ، ریسرچ اور انوویشن سنٹر اور تکنیکی ماہرین کی ٹیم نے انٹرلوپ کے کسٹمرز کی کاروباری ضروریات کو بر وقت پورا کرنا ممکن بنا یا ہے۔ ایک مکمل سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے انٹرلوپ معیاری مصنوعات کے ساتھ ساتھ منفرد خدمات پیش کرتا ہے۔ ان میں نہ صرف مارکیٹ سے آگاہی ، رجحانات کی پیش گوئی ، مصنوعات کی ڈیزائیننگ اور نشونما ،وی ایم آئی (ونیڈر مینجمنٹ انوینٹری )خدمات اورپوری دُنیا میں پِک اور پیک خدمات کیلئے تقسیم کار(ڈسٹریبیوشن)مراکز کی فراہمی بلکہ اور بھی بہت سی خدمات شامل ہیں ۔مصنوعات اور خدمات کا یہ منفرد مجموعہ انٹرلوپ کو دنیا کی باقی تما م ٹیکسٹا ئل کمپنیوں پہ فوقیت دیتا ہے۔ 


(Economically Significant Entity) ESE کمپنی کی نوعیت: ای ایس ای
26985: کمپنی رجسٹریشن نمبر
0688555-1: قومی ٹیکس نمبر


:رابطے


:دفتر کا پتہ

الصادق پلازہ ، پی -157،ریلوے روڈ ،فیصل آباد، پاکستان
+92 ٹیلی فون نمبر :2619724 41


: فیکٹری کا پتہ

انٹرلوپ لمیٹڈ ہوزری ڈویژن1 : 1کلومیٹرکھر ڑیانوالا ۔ جٹرانوالا روڈ، کھرڑیانوالا ،فیصل آباد، پاکستان ۔

+ٹیلی فون نمبر: 92414360400+ فیکس نمبر: 92414360100

انٹرلوپ لمیٹڈ ہوزری ڈویژن 2 :7کلومیٹرکھرڑیانوالا ۔ جٹرانوالا روڈ، کھرڑیانوالا، فیصل آباد، پاکستان ۔

+ٹیلی فون نمبر: 92414360400+ فیکس نمبر:  92414703505

انٹرلوپ لمیٹڈ ہوزری ڈویژن3 : 8کلو میٹر ، مانگا ۔رائیونڈ روڈ ، ڈسٹرکٹ قصور ، لاہور ، پاکستان ۔

+ٹیلی فون نمبر:924235393643+ فیکس نمبر : 924235393649


sales@interloop.com.pk: ای میل