: گورننس

: بورڈ آف ڈائریکٹرزکا تعارف


: (مصدق ذوالقرنین (کمپنی سربراہ

مصدق ذوالقرنین صاحب انٹرلوپ لمیٹڈ کے سربراہ ہیں ۔ ہوزری صنعت میں آپ کا20سالہ تجربہ ہے ۔ اس کاروبار سے منسلک ہونے سے پہلے آپ نے ایک گیس ٹرانسمیشن کمپنی میں 14سال مختلف عہدوں پر کام کیا ۔ ذوالقرنین صاحب ایک گر یجویٹ مکینیکل انجنئیر ہیں ۔ آپ انٹرلوپ ڈیریز لمیٹڈ ، انٹرلوپ بنگلہ لمیٹڈ (بنگلہ دیش)، انٹرلوپ نارتھ امریکہ (انکارپوریٹڈ -یو ایس اے)اور یوروسوکس پلس بی ۔وی۔ نیدر لینڈ کے ڈائر یکٹر بھی ہیں ۔
ذوالقرنین صاحب نے 6 سال تک فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ پر خدمات سر انجام دیں اوراس کے سی ای او بھی رہے۔آپ انٹرلوپ ویلفئر ٹرسٹ کے صدر بھی ہیں جو ملک میں مختلف رفاہی کاموں میں سر گرمِ عمل ہے۔ آپ دی سٹیزنز فاونڈیشن جوپاکستان کی سب سے بڑی بلامنافع تعلیمی تنظیم ہے سے بھی منسلک ہیں اور بورڈ کے رکن بھی ہیں ۔ 


: (نوید فاضل(سربراہ عمل کاری

نوید فاضل صاحب انٹرلوپ لمیٹڈ کے بانی ڈائر یکٹر اورسربراہ عمل کاری ہیں ۔ آپ ایک گریجویٹ انجنئیر ہیں ۔ 1990میں یو ای ٹی لاہور سے بی ایس سی کر نے کے بعد آپ 1991میں آکسفورڈ یونیورسٹی بر طانیہ روانہ ہوئے جہاں سے انتظامی امور میں ما سٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ انٹرلوپ ڈیریز کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ آپ انٹرلوپ ویلفیر ٹرسٹ کے نائب صدراور انٹرلوپ نارتھ امریکہ (انکارپوریٹڈ -یو ایس اے)اور انٹرلوپ بنگلہ کے ڈایریکٹر ہیں ۔ 


: (جہانزیب خان بانتھ (ڈائر یکٹر تکنیکی امور

جہانزیب خان بانتھ صاحب ایک قابل کیمیکل انجنئیر ہیں اور1995 سے کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں ۔ آپ انٹرلوپ کے انجنئیرنگ اور انرجی ڈویژن کے انچارج ڈائر یکٹر ہیں ۔


: (طارق رشید ملک (ڈائریکٹر سورسنگ

طارق رشید ملک صاحب انٹرلوپ لمیٹڈ کے بانی ڈائریکٹر ہیں ۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی لاہورسے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کی اور بر طانیہ سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ سورسنگ، خریداری اور سپننگ کے انچارج ڈائر یکٹر اور آئی ایل بنگلہ لمیٹڈ کے انتظامی ڈائر یکٹر ہیں ۔ 


: (محمد مقصود (ڈائر یکٹر مالیات /حساب داراعلیٰ

محمد مقصود صاحب ایک قابل چارٹرڈ اکاونٹینٹ ہیں ۔ آپ2008سے کمپنی کے ڈائر یکٹر ہیں اورحساب دارِاعلیٰ بھی ہیں ۔ آپ 2002سے کمپنی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔


: (مسز شیرین آفتاب (نا ن ایگزیکٹیو ڈائر یکٹر

مسز شیرین آفتاب1999 سے انٹرلوپ لمیٹڈ کی ڈائر یکٹر ہیں ۔ ماضی میں آپ نے انٹرلوپ میں ڈائر یکٹر مالِ تجارت کی حیثیت سے بھی کام کیا ۔ آپ نے مانچسٹر یونیورسٹی سے ایمونولوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور ایک قابل ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی ہیں ۔ آپ کو فنِ دستکاری سے خاص لگاؤ ہے اور اسی شعبے میں آپنا کاروبار کر رہی ہیں ۔ آپ کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ۔


: (مسز فرزانہ ذوالقرنین (نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

مسز فرزانہ ذوالقرنین انٹرلوپ لمیٹڈ کی ڈائر یکٹر ہیں ۔ آپ نے آرٹس میں گریجویشن کی۔ آپ سما جی کا موں میں پیش پیش رہتی ہیں ۔ آپ2005 سے ایس او ایس ولیج فیصل آباد کے ساتھ کا م کر رہی ہیں۔ مسز ذوالقرنین ایس او ایس ولیج فیصل آباد کی نائب صدر اور فرینڈز آف ایس او ایس کی چیئرپرسن ہیں ۔ آپ دی سٹیزنز فاؤ نڈیشن جو کہ غریب بچوں کی تعلیم کیلئے کا م کرتا ہے میں بھی رضاکارانہ طور پرسر گرم ہیں ۔ آپ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔  


: (مسز نا زیہ نوید (نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر

مسز نا زیہ نویدانٹرلوپ لمیٹڈ کی ڈائر یکٹر ہیں۔ آپ ریسٹورانٹ کے کاروبار سے بھی وابسطہ ہیں ۔ آپ نے کنیرڈکالج لاہور سے گریجویشن کی اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔ ما ضی میں آپ نے بینکنگ سیکٹر اور انٹرلوپ میں کئی عہدوں پر کا م کیا۔ آپ کی دو بیٹیا ں اور ایک بیٹا ہے۔ 


: محاسب (آڈیٹر )کا نام
کرسٹن حید ر بھیمجی اینڈ کمپنی